ابتدائی تعلیم مدرسہ انعام الاسلام جرہیڑہ راجستھان میں حاصل کی ، اس کے بعد دار العلوم
محمدیہ میل کھیڑلا راجستھان میں داخلہ لے لیا جہاں آپ نے قرآن کریم کے بیس پارے حفظ کیے
۔ مدرسہ قاسم العلوم نیازیہ نوح میں حفظ قرآن مکمل کیا ۔ اس کے عالمیت کی تعلیم پانے کے
معدن العلوم جھمراوٹ رخ کیا اور فارسی سے لے کر عربی پنجم و ششم تک تعلیم پائی ۔ مشکوٰۃ
شریف دارالعلوم حسینیہ قصبہ تاؤلی یوپی میں پڑھی اس کے بعد دارالعلوم وقف دیوبند سے دورہ
حدیث شریف پڑھ کر فراغت حاصل کی ۔
فراغت کے بعد معدن العلوم جھمراوٹ میں تدریس کے مشغلہ سے وابستگی اختیار کی ، آپ درجہ
حفظ کے ماہر اور تجربہ کار استاذ ہیں ۔