مولانا نسیم احمد

والد کا نام: حافظ ابو الکلام

آبائی گاؤں: قصبہ گھاسیڑہ ضلع نوح میوات

ولادت : ۱۹۹۲ء

ابتدائی تعلیم مدرسہ انوار القرآن شیر پنجاب رنگالہ موڑ فیروز پور جھرکہ میں حاصل کی ، حفظ قرآن کریم قصبہ گھاسیڑہ کی مسجد میں کیا، اس کے بعد فارسی و عربی تعلیم کے لیے دار العلوم محمدیہ میل کا سفر کیا، عربی دوم سے عربی چہارم تک مدرسہ انوار القرآن شیر پنجاب میں تعلیم حاصل کی، عربی پنجم و مشکوٰۃ دار العلوم حسینیہ قصبہ تاؤلی یوپی میں پڑھی، دورہ حدیث شریف پڑھ کر مدرسہ معہد انور دیوبند سے فارغ ہوئے ، اس کے بعد دار العلوم وقف دیوبند کے شعبہ تجوید و قرأت سے استفادہ کیا ۔ فراغت کے بعد مڑھی گاؤں میں امامت کی، پھر قصبہ اٹاوڑ کے مکتب میں تدریس کی، اس کے بعد ۲۰۱۸ء میں معدن العلوم جھمراوٹ کے شعبہ حفظ میں آپ کا تقرر عمل میں آیا ۔ (اداریہ)

شکریہ

Scroll to Top