حافظ محمد عثمان صاحب
والد کا نام: حافظ محمد ایوب
آبائی گاؤں: سنگار ضلع نوح میوات
ولادت: ۱۹۶۸ء
ابتدائی تعلیم گاؤں کی مسجد میں پائی ، حفظ قرآن کریم کے لیے دہلی کا سفر کیا ، وہاں مدرسہ حضرت مولانا عبد المنان وسنت وہار میں قرآن کریم کا حفظ کیا ، اس کے بعد مدرسہ اشرف الامداد کامینڈہ میں حفظ سے فراغت حاصل کی ۔ فراغت کے بعد اپنے گاؤں کی درگاہ والی مسجد میں امامت کی ، بعدہ گاؤں چانڈاکا کی کھجور والی مسجد میں امامت سے وابستہ ہوگیے ، اس طرح آپ نے مسلسل پندرہ سال امامت و معلم الصبیانی کے فرائض انجام دیئے ، اس کے بعد ۲۰۰۱ء معدن العلوم جھمراوٹ کے شعبہ تحفیظ القرآن کے مدرس کی حیثیت سے تقرر ہوا ۔ آپ یہاں درجات تحفیظ القرآن کے قدیم و ذمہ دار استاذ ہیں ، بڑے نیک و ولی صفت آدمی ہیں ۔ (اداریہ)
