آپ نے ابتدائی تعلیم مدرسہ مصباح العلوم قصبہ سنگار میں حاصل کی ، حفظ و تجوید کی تکمیل و
فراغت دہلی کے معروف مدرسہ تجوید القرآن آزاد مارکیٹ دہلی سے کی ، میدان عمل میں آئے تو
امامت سے ابتداء ہوئی ، آپ امام کے طور پر نگلی وال میں منتخب ہوئے ، اس کے بعد تدریس
سے وابستہ ہوئے اور تدریس کا آغاز مدرسہ معدن العلوم جھمراوٹ سے کیا ، آپ ایک سنجیدہ
مزاج ، کم گو اور نیک دل انسان ہیں ۔