حافظ محمد حارث صاحب

والد کا نام :قاری نسیم احمد

آبائی گاؤں: اڈبر ضلع نوح میوات

ولادت: ۱۹۹۸ء

ابتدائی تعلیم اپنے والدِ گرامی سے مکتب میں حاصل کی ،بعد ازاں دارالعلوم مصطفائیہ دیولہ ننگلی میں داخلہ لیا ، قاری محمد اختر (پہاڑپور) کے پاس مکمل حفظ کلام الله شریف کی سعادت حاصل کی، بعدہ قرآن مجید میں مزید پختگی حاصل کرنے اور عمدہ صحت و ادا کی غرض سے آپ نے صوبہ گجرات کا رُخ کیا اور وہاں کے مشہور و معروف ادارے جامعه علوم القرآن جمبوسر میں داخلہ لیا اور مکمل قرآن کریم مع تجوید یاد کیا ۔ آپ کی درس نظامی کی ابتداء بھی جامعہ علوم القرآن جمبوسر میں ہوئی، جہاں درجاتِ فارسی اول و دوم عربی اوّل ، عربی دوم، عربی سوم اور عربی چہارم تک تعلیم مکمل کی ، عربی پنجم کے لیے میوات ہی کے معروف ادارہ معین الاسلام نوح میں پڑھنے کا فیصلہ کیا ، اس کے بعد دوبارہ جامعہ علوم القرآن جمبوسر گجرات میں داخلہ لے لیا اور وہاں مشکوٰۃ پڑھی ، یہیں رہتے ہوئے درسِ نظامی کے ساتھ فن تجوید و قرأت: تکمیلِ قرأتِ حفص و تکمیلِ قراءتِ سبعہ و ثلاثہ کا شرف بھی گجرات کے اسی ادارے میں حاصل ہوا، بعدہ تکمیل دورہ حدیث شریف کی سعادت ۲۰۲۴ء میں دارالعلوم وقف دیوبند سے حاصل کی ، بعد ازاں تکمیلِ افتاء بھی دارالعلوم وقف دیوبند سے کیا۔ چار سالہ عصری تعلیم کورس اور قومی کونسل برائے فروغِ اُردو دھلی سے عربی و فارسی ڈپلومہ کورس بھی کیا ۔ تحصیل علم سے فراغت کے بعد معدن العلوم جھمراوٹ میوات سے تدریس کا آغاز کیا اور یہ ( ۲۰۲۵) آپ کی تدریس کا پہلا سال ہے ۔

شکریہ

Scroll to Top