
مولانا عبد اللطیف مظاہری
والد کا نام: سمیع اللہ
آبائی وطن: مدوبھیٹ ضلع بلرام پور یوپی
ولادت: ۱۹۷۴ء
آپ نے مدرسہ انوار الاسلام مہوا بسم اللّٰہ خان یوپی سے تعلیم کی ابتداء کی ، فارسی اور عربی اول یہاں پڑھنے کے بعد مدرسہ نور العلوم بہرائچ چلے گیے اور عربی دوم اور عربی سوم کی کتابیں پڑھیں ، عربی چہارم سے مشکوٰۃ شریف تک مدرسہ اسلامیہ ہتھورا باندہ میں تحصیل علم کیا اور مظاہر علوم سہارنپور سے ۱۹۸۸ء میں دورۂ حدیث شریف پڑھ کر شرف فراغت حاصل کیا ۔ فراغت کے بعد مدرسہ تھانہ بھون سے تدریس کا آغاز کیا ، ایک سال میرٹھ میں پڑھایا ، اس کے بعد میوات تشریف لے آئے ، یہاں دارالعلوم سبحانیہ فیروز پور جھرکہ میں دو سال رہے، اس کے بعد معدن العلوم جھمراوٹ میں تدریس سے وابستہ ہو گیے، یہ سن ۲۰۰۰ء کی بات ہے اور آج تک الحمدللہ اسی ادارے سے وابستہ ہیں اور ناظم تعلیمات کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ ایک زبردست مدرس اور بے مثال استاذ ہیں ، سال رواں آپ سے مشکوٰۃ المصابیح ، تفسیر جلالین شریف ، القصائد المنتخبۃ من دیوان المتنبی ، میبذی ، شرح تہذیب اور القراۃ الواضحہ جیسی اہم کتابیں زیر درس ہیں ، آپ کو حدیث و تفسیر قرآن کریم سے زیادہ دلچسپی ہے ، طلبہ و اساتذہ پر آپ کی شفقتیں اور مہربانیاں سایہ دار درخت کے مانند ہر دم نثار رہتی ہیں ، تعلیمی میدان میں اس ادارے کی ترقی میں آپ کا نمایاں کردار رہا ہے۔