Molana Md Hasan Qasmi

محمد حسن

والد کا نام: حاجی عبدالوحید

آبائی گاؤں: کھیڑی برہمن ضلع پلول میوات

جائے پیدائش: کھوس پوری ضلع الور راجستھان

ولادت : ۱۹۸۲ء

مدرسہ عظمت الاسلام نوگانواں بھٹی ضلع الور راجستھان میں ناظرہ قرآن کریم کے علاوہ سات پارے حفظ بھی کیے، اس کے بعددارالعلوم عبدیہ ہتھین میں قرآن کریم کا حفظ مکمل کیا ۔ معدن العلوم جھمراوٹ سے حفظ قرآن کریم سے فراغت حاصل کی ۔ اس کے بعد یہیں دینیات و فارسی کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد مدرسہ معین الاسلام نوح میں داخلہ لے لیا ، یہاں عربی اول پڑھی ۔ عربی دوم اور عربی سوم مدرسہ عظمت الاسلام نوگانواں میں پڑھی ، مختصر المعانی (عربی پنجم) مدرسہ اجراڑہ یوپی میں پڑھی ، اس کے بعد ۱۹۹۹ء میں دار العلوم وقف دیوبند میں داخلہ نصیب ہوگیا اور مشکوۃ شریف اور دروہ حدیث شریف یہیں رہ کر پڑھنے کی سعادت حاصل کی ، ۲۰۰۰ میں فراغت ہوئی ۔ مولانا آزاد نیشل اردو یونیورسٹی سے ایم اے کیا۔ آپ نے اپنی تدریسی دور کا آغاز ۲۰۰۰ء میں مادر علمی معدن العلوم جھمراوٹ سے کیا اور یہاں کے درجات علیا کے اساتذہ میں شمار ہوئے ، آپ علم تاریخ میں خاصی مہارت رکھتے ہیں ، جبکہ کئی ملی و دینی تنظیموں کے رکن کے بطور متعارف ہے ، تا دم تحریر مدرسہ کے ایک فعال و متحرک رکن کی حیثیت سے تدریسی و انتظامی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

شکریہ

Scroll to Top