تعلیم کی ابتداء گاؤں کے مکتب سے کی ، حفظ قرآن کریم کی تعلیم کے لیے مدرسہ ابی بن کعب
گھاسیڑہ میں داخلہ لیا ، یہاں سے دارالعلوم محمدیہ میل کھیڑلا راجستھان آگیے اور یہاں حفظ سے
فراغت کے بعد عربی سوم تک تعلیمی سلسلہ قائم رکھا ، عربی چہارم و پنجم دار العلوم حسینیہ
قصبہ تاؤلی یوپی میں پڑھی ، مشکوٰۃ المصابیح اور دورہ حدیث شریف مفتاح العلوم جلال آباد یوپی
میں پڑھنا حصے میں آیا ۔
فراغت کے بعد مدرسہ نصرۃ الاسلام قصبہ مبارک پور ضلع الور میں درجہ حفظ کی تدریس کی ،
یہاں دو سال رہے ، اس کے بعد ۲۰۱۶ میں معدن العلوم جھمراوٹ میں شعبہ حفظ کے مدرس
ہوگیے، تا حال اسی شعبے سے منسلک ہیں۔