مولانا نسیم احمد

والد کا نام: محمد ادریس

آبائی وطن: کتھور پوری ضلع نوح میوات

ولادت : ۱۹۸۹ء

تعلیم کی ابتداء دار العلوم نگینہ سے ہوئی ، حفظ قرآن کریم کا آغاز مدرسہ ابی بن کعب گھاسیڑہ سے کیا ، حفظ کی تکمیل سلطانی مسجد دہلی میں ہوئی اور دار العلوم محمدیہ میل کھیڑلا سے فراغت حاصل کی، اس کے بعد عربی درجات کی تعلیم کے لیے معدن العلوم جھمراوٹ کا رخ کیا اور فارسی سے عربی پنجم و ششم تک یہیں رہے ، اس کے بعد درجہ مشکوٰۃ اور دورہ حدیث شریف مدرسۃ العالیہ مسجد فتح پوری دہلی میں پڑھا، ایک سال تبلیغی جماعت میں لگایا ۔ مدرسہ سنگم وہار دہلی سے تدریس شروع کی ، اس کے بعد معدن العلوم جھمراوٹ میوات میں شعبہ دینیات اور خارجی امور کے نگران کی حیثیت سے آپ کا تقرر ہوا ۔ (اداریہ)

شکریہ

Scroll to Top